ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر کے حالات پر سونیاگاندھی کااظہارِافسوس ، وادی میں امن کی اپیل کی

کشمیر کے حالات پر سونیاگاندھی کااظہارِافسوس ، وادی میں امن کی اپیل کی

Thu, 28 Jul 2016 18:45:42    S.O. News Service

سری نگر ، 28؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کشمیر میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں 47افراد کی ہلاکت پر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج دکھ کااظہار کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ جدوجہد کا راستہ چھوڑ کر امن کی راہ اختیار کرے ۔حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی 8 ؍جولائی کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں موت کے بعد سے وادی میں تشدد جھڑپیں ہوئیں۔جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی کے ایک ترجمان نے یہاں کہاکہ لوگوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے لوگوں سے اپیل کی کہ تصادم کا راستہ چھوڑ کر امن کی راہ اپنائے۔ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ کانگریس صدر نے جے کے پی سی سی کے سربراہ جی اے میر سے ملاقات کے دوران یہ بیان دیا، جنہوں نے دہلی میں آج ان کی رہائش گاہ پر سونیا سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ میر نے سونیا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وادی میں حالیہ بدامنی سے انہیں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ریاست میں سماجی ،سیاسی منظر نامہ اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہاکہ میر نے وادی میں مظاہرے کے دوران لوگوں کے مارے جانے کے معاملات سے بھی سونیاکوواقف کرایا،کشمیر میں کشیدگی برقرار ہے، حالانکہ ریاست میں حالات کو بہتر ی آنے کے ساتھ ہی اننت ناگ کو چھوڑ کر دیگر مقامات سے آج کرفیو کو ہٹا لیا گیاہے ۔وادی کے کچھ حصوں میں کل دوبارہ کرفیو لگا دیا گیا تھا تاکہ کولگام ضلع کی طرف علیحدگی پسندوں کے مارچ کو روکا جا سکے۔علیحدگی پسندوں کے ہڑتال کے اعلان کے پیش نظر آج مسلسل 20ویں دن بھی معمولات زندگی متاثر رہے ۔اسکول، کالج اور پیشہ ورانہ ادارے آج بند رہے جبکہ عوامی گاڑیاں بھی سڑکوں پر نہیں اتریں ۔تشدد میں تین ہزار سیکورٹی سمیت کم از کم 5500افراد زخمی ہوئے ہیں۔


Share: